تینوں افراد سرکس کے خیموں میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے ، سرکس انتظامیہ واقعے کے بعد فرار ہو گئی تھی
لاہور (یس اُردو) مینار پاکستان لاہور میں لگی سرکس کے زخمیوں میں آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے تین افراد کا پوسٹ مارٹم تاحال نہ ہو سکا ۔ لاہور کے تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں لگی سرکس کے خیموں میں اچانک آگ لگی ، آگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پایا جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا گیا جبکہ آگ لگنے کے وجہ تلاش کرنا شروع کی جا رہی ہے ۔ پولیس کے مطابق سرکس کی انتظامیہ واقعہ کے بعد فرارہو گئی تھی اور موقعہ پر موجود تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا جبکہ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ۔