counter easy hit

امریکا زراعت ،لائیواسٹاک اور توانائی میں پاکستان کی معاونت کرتا رہےگا

Pakistan's support

Pakistan’s support

لاہور …… امریکی قونصل جنرل لاہور ہارکن زیچرے نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی زراعت، لائیواسٹاک اور توانائی کے شعبوں میں معاونت کرتا رہے گا ۔
پاکستان میں گائیوں کی درآمد پر عالمی پابندیاں ختم ہو نے پرامریکی نسل کی گائیوں کی پہلی کھیپ وزیر آباد کے فارم ہاؤس لائی گئی،اس موقع پر امریکی قونصل جنرل لاہورہارکن زیچرےبھی وہاں پہنچے ،وہ زمینداروں اور کاشت کاروں میں گھل مل گئےاور تصویریں اترواتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں لائیواسٹاک او رزراعت کی ترقی میں کردار ادا کرتارہے گا ۔زمینداروں اور کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ دودھ اور گوشت کی مانگ کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں بنا نا ہو ں گی ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ گائے کی قیمت دو ڈھائی ہزار ڈالر ہونے کے باعث چھوٹا کسان نہیں خرید سکتا ،حکومت سبسڈی دے۔زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک سے اعلیٰ نسل کی گائے آنے سے پیداوار بڑھنے کے ساتھ عوام کو معیاری دودھ اور گوشت میسر آئے گا۔