counter easy hit

برسلزکے دھماکوں میں مرنے والوں کی یادمیں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے تعزیتی تقریب ہفتے کے روزہوگی

Brussels attack

Brussels attack

برسلز(پ۔ر) بلجیم کے دارالحکومت برسلزمیں گذشتہ دنوں پے درپے دھماکوں میں مرنے والوں کی یادمیں اوران کے لواحقین اورزخمیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے ایک تعزیتی تقریب ہفتے کے روزمنعقد ہوگی۔تقریب کا اہتمام بلجیم میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹیز کررہی ہیں ۔ تقریب شام سات بجے Rue Gheude.54, 1070 Brussels. کے مقام پرشروع ہوگی۔ اس تقریب کے حوالے سے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ دہشت گردی ہرصورت میں ناقابل قبول ہے اور دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ دہشت گردوں کاکوئی مذہب نہیں بلکہ وہ سب کے لیے قابل نفرت ہیں۔ کشمیراور پاکستان کے عوام دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں۔

مقبوضہ کشمیرکے عوام کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کاسامناہے اورپاکستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہے ہیں۔ کشمیراور پاکستان کے لوگ برسلزکے دہشت گردی کے واقعات میں مرنے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ گہری ہمدردی رکھتے ہیں۔بیان میں کہاگیاہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مسلمانوں کی اکثریت دہشت گردی اوردہشتگردوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ۔ دہشت گرد انسانیت کے قاتل ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ وہ مذہب کا نام استعمال کرکے اسے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ دہشتگرد ایک چھوٹے سے ٹولے پر مشتمل ہیں جواسلام اور مسلمانوں کو بدنام کررہے ہیں۔اس وقت ہم تمام مظلوم لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشتگردی جیسے ناسورکا خاتمہ بہت ضروری ہے۔تمام اقوام بلاتفریق نسل ، رنگ اورذات دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردی کو ایک وحشیانہ اورغیرانسانی فعل قرار دیتے ہیں۔