counter easy hit

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ حاجی نواز چوہان کا جنرل بس سٹینڈ کا دورہ

 Haji Nawaz Chohan

Haji Nawaz Chohan

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ حاجی نواز چوہان کا جنرل بس سٹینڈ کا دورہ ،زائد کرایہ وصول کرنے والے کنڈکٹر کو گرفتار اور زائد مسافر بٹھانے والی گاڑی کو بند کروا دیا ،ٹرانسپورٹرز اور ٹی ایم اے عملہ کو ایک ہفتہ میں بس سٹینڈ کی صفائی اور سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ اورکوآرڈی نیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے ضلع ننکانہ صاحب حاجی محمد نواز چوہان نے جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا ور وہاں صٖفائی اور سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر ٹرانسپوٹرز اور ٹی ایم اے عملہ کی سر زنش کرتے ہوئے انتظامات کو ایک ہفتے کے اندر بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے مسافروں سے مقررہ کرائے سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کروا دیا جبکہ مسافر گاڑی میں مقررہ حد سے زیادہ سواریاں بٹھانے پر ایک گاڑی کو بند کروادیا ۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے اور اوور لوڈ کرنے والے ٹرانسپوٹرز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف بغیر سیاسی دباؤ کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ٹرانسپورٹر جتنا بھی با اثر ہو اسے قواعد کے مطابق چلنا ہو گا ورنہ اس اڈے کو بند کر دیا جائے گا ۔اس سے قبل صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ حاجی محمد نواز چوہان نے گورنمنٹ بوائز کالج ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین ،گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول سمیت دیگر تعلیمی اداروں کا بھی دورہ کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر سکول ہذا کی پرنسل کی سخت سرزنش کی اور سات دن کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ صفائی اور سیکیورٹی کے انتظامات بہتر کیے جائیں۔