ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری) پنجاب ٹیچرز یونین کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چودھری محمد علی جوکہ چند روز قبل وفات پاگئے تھے انکی جگہ اجلاس میں متفقہ طور پر چودھری وقار ندیم کو پنجاب ٹیچرز یونین کا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا ۔چودھری وقار ندیم اس سے قبل پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر تھے ،مرکزی صدر چودھری وقار ندیم نے مسز روبینہ اسلم نورانی صدر شعبہ خواتین ،ملک لطیف شہزاد ،یوسف بھٹی کو سینئر نائب صدور ،سیکرٹری مہر مختار سیال کو مقرر کیا ،چودھری وقار ندیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ اور معلمات کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیں گے نیز اساتذہ کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے