لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )راہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور ممتاز سماجی کاروباری شخصیت سجاد احمد بٹ ایشیاء پراپرٹی کی قیادت میں آغا عرفان ، شہزاد احمد انصاری کے ہمراہ جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ پر لائیٹس پول لگوارہے ہیں یہ اہل علاقہ کا دیرینہ مسئلہ تھا جو ایم این اے حلقہ این اے 106پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال نے حل کرایا ۔ اور اس کیلئے فنڈز حاصل کیے عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے لائیٹس لگوانے پر چوہدری جعفر اقبال آغا عرفان ، شہزاد احمد انصاری کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے آئیندہ یونہی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے