بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی اداکار اوم پوری نے ڈائریکٹر نبیل قریشی کی فلم ایکٹرز ان لا کے آخری سپیل کی عکسبندی میں حصہ لیا
کراچی(یس اُردو) بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی اداکار اوم پوری نے ڈائریکٹر نبیل قریشی کی فلم ایکٹرز ان لا کے آخری سپیل کی عکسبندی میں حصہ لیا۔اوم پوری دوماہ قبل بھی اسی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے پاکستان آئے تھے ، انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم میں کام کرکے خوشی ہورہی ہے ، دونوں ممالک کے فنکاروں کو ایک دوسرے کے ممالک جاکر کام کرنا چاہیے تاکہ ثقافتی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان بہتری آئے ، انہوں نے کہا اس فلم کی کہانی بہت اچھی ہے ۔ اس فلم میں مہوش حیات اور فہد مصطفی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔