ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ضلع کونسل ہال میں محکمہ زراعت کے زیر اہتمام زمینداروں میں بذریعہ قرعہ اندازی لیزر یونٹ تقسیم کیے گئے محکمہ زراعت اصلاح آبپاشی ضلع ننکانہ کے زیر اہتمام ننکانہ کے زمینداروں میں بذریعہ قرعہ اندازی لیزر یونٹ تقسیم کرنے کی تقریب آج ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر شاہ زیب حسنین تھے۔ای ڈی او زراعت اصغر علی ڈوگر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل 196درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔ جبکہ قرعہ اندازی کے بعد 23خوش نصیبوں کو لیزر یونٹ الاٹ کیے جارہے ہیں جن میں تحصیل ننکانہ کے 16،شاہکوٹ کے 3 اور سانگلہ ہل کے 4زمیندار شامل تھے۔لیزر یونٹ کی فراہمی کی تقریب میں ڈسٹرکٹ آفیسر اصلاح آبپاشی نثار احمد خاں، ڈسٹرکٹ انفامیشن آفیسر شہزاد احمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اصلاح آبپاشی شاہکوٹ محمد شہزاد اجمل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اصلاح آبپاشی سانگلہ ہل ڈاکٹر مقبول احمد نے شرکت کی۔یاد رہے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ساڑھے 4لاکھ سبسڈی پر اپنا ٹریکٹر رکھنے والے زمینداروں کو بذریعہ قرعہ اندازی یہ لیزر یونٹ فراہم کیے گئے ہیں۔