لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)پاکستان مسلم لیگ (ن)عوام کی جماعت ہے۔حکومت کی جانب سے کئے گئے اقداما ت سے غریب عوام کوریلیف مل رہا ہے۔میاں نواز شریف پاکستان کے ہی نہیں پوری مسلم امہ کے قائد ہیں۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگی رہنما وممبرصوبائی اسمبلی چوہدری محمداشرف دیونہ نے ایک ملاقات میں کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے این اے101میں ضمنی الیکشن جیت کرہیٹرک مکمل کرلی۔مسلم لیگی کارکنوں اورنظریاتی ووٹروں نے مسلم لیگ (ن)کے انتخابی نشان شیرپرمہرلگاکراپنی مسلم لیگ کوکامیابی سے ہمکنار کیاہے