گجرات ( صغیراحمد قمر ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین گجرات کے زیر اہتمام گجرات پریس کلب تا کچہری چوک کرپشن فری پاکستان ریلی نکالی گئی جس میں ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم ،انصر محمود دھول ، سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ ، ضیاء اللہ مرالہ ایڈووکیٹ ، جماعت اسلامی سٹی گجرات امیر جاوید اقبال بٹ ، راجہ ساجد شریف ، جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ضلعی ناظمہ سید ہ ثمینہ احسان ، زاہدہ اشرف ثروت سجاد ،اور گجرات شہر کی ناظمہ بشریٰ اشرف ، سمیت ضلع بھر سے خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی خواتین نے گجرات میں سرکاری ہسپتالوں کو جعلی ادویات سپلائی کرنے کے میگا اسیکنڈل سمیت کرپشن کے حوالے سے قطبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی سے ڈاکٹر طارق سلیم ، انصر محمود دھول ، سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ ، ضیاء اللہ مرالہ ایڈوکیٹ ، ودیگر نے خطاب کیا