counter easy hit

خواتین کے تحفظ سے متعلق پنجاب حکومت کا آر ڈینس خواتین کو تحفظ نہیں دے سکتا،ناظمہ محترمہ ثمینہ احسان

Samina Ahsan

Samina Ahsan

گجرات( صغیر احمد قمر )جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع گجرات نے گجرات پریس کلب سے کچہری چوک تک جماعت اسلامی حل خواتین گجرات کے زیر اہتمام گجرات میں کرپشن کے میگا سکنڈلز بالخصوص عزیز بھٹی شہید ہسپتال اور بنیادی مراکز صحت کو سرکاری سرپر ستی میں فراہم کی جانے والے ادویات جو مضر صحت اور ایسے سالٹ اجزاء سے تیار ہو ئی ہیں جن پر پاپندی لگی ہوئی ہے خواتین اور بچوں کے زیر استعمال آنے والی ادویات گذشتہ کئی سالوں سے فراہم کی جا رہی ہیں ، جو نہائیت قابل تشویش امر ہے ، سینکڑوں خواتین اور بچے گجرات پر یس کلب اور ضلع کچہری کے دفاتر کے آگے پر امن مظاہرہ کرتے ہوئے حکمرانوں اور ضلعی انتظامیہ کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، ان خیالا ت کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ناظمہ محترمہ ثمینہ احسان اور ان کی نائبین محترمہ زاہدہ اشرف ، محترمہ ثر وت سجاد ، گجرات شہر کی نا ظمہ بشریٰ اشرف دیگر نے پریس کلب کے نمائندوں کے سامنے کیا ، جماعت اسلامی خواتین کی ذمہ داران نے کہا کہ خواتین اور بچوں کا نمائندہ اجتماع خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف وزیر صحت ، مشیر صحت ، پنجاب محکمہ ہیلتھ ، کے ذمہ داراوں سے سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ متعلقہ افراد کے خلاف نامزد ایف ائی آر کے باوجود نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے ، نہ ہی کوئی تحقیقات کی گئی ہیں ، جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے کہا کہ آج ہرارے میں کرپشن کے کسی دفتر میں رشوت اور سفارش کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے رہنماؤں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ سے متعلق پنجاب حکومت کا آر ڈینس خواتین کو تحفظ نہیں دے سکتا ، نبی رحمت ﷺ نے بیٹی کو باعث رحمت قرار دیا ، ماں کے قدموں کے نیچے جنت رکھی اور باپ کو جنت کا دروازہ قرار دیا جبکہ خاتون خانہ گجر کی ملکہ کا درجہ رکھتی ہے ، یہ اجتماع حکمرانوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی اصل ذمہ داریوں کو ادا کریں اور حکومتی چھتری کے نیچے جاری کرپشن اور حکومتی ممبران اسمبلی کی کرپشن اور کمیشن کلچر سے نجات دلائیں ، کرپشن کے بڑھتے ہوئے ناسور کو لگام ڈالیں بدعنوان اور کرپٹ عناصر چاہے وہ ممران اسمبلی سابق ممبراب اسمبلی بیورو کریٹ یا سول سوسائٹی سے تعلق رکھتے ہوں ان کا کڑا احتساب کیا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ کے معزز ججز سے اپیل کرتے ہیں کہ دیگ کے ایک چاول کے دانے ڈرگز سکینڈل جیسی دہشت گردی کرنے والے نام نہاد اشرافیہ کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال RHC.BHUکو موٹ بانٹنے والے ادویات سپلائی کرنے والے اور ان کے سر پر ستوں کو منفی انجام تک پہنچائیں ، ضلع گجرات میں امیر اور غریب کے لئے الگ الگ خواتین کو ختم کر کے سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جایئے ، کرپشن کی زبان زد عام داستانوں اور حقائق کا ٹھیک ٹھیک جائزہ لیکر اصلاح اموال کی جائے ، محترم صحافی بھائیوں !!! آپ کے تعاون پر شکر گزار ہیں اور ہم توقع رکھتی ہیں کرپشن کے خلاف آپ مہم میں آپ کا تعاون ہمیں حاصل رہے گا