کھاریاں(نیئر صدیقی سے)کوٹلہ ارب علی خاں میں جعلی سرجن گرفتار ،فارمیسی کو سیل کر دیا گیا۔ اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر نے محکمہ صحت کے عملہ کے ہمراہ شافی ہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہوم کوٹلہ پرچھاپہ مار کر عطائی ڈاکٹر خالد نسیم ملک کو گرفتار کر لیا جو کہ خود کو چائلڈ اسپیشلسٹ، فیملی فزیشن اینڈ سرجن ظاہر کر کے مریضوں کی جانوں سے کھیل رہا تھا۔ ہسپتال میں رکھی جانے والی گائناکالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر ثمینہ رفعت بھی کوئی ڈگری یا پی ایم ڈی سی کی رجسٹریشن نہ دکھا سکی۔پولیس نے عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ اس کی فارمیسی کو بھی سیل کر دیا گیا ہے