گجرات (علی بھٹی سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما وائس چیئرمین یوسی 1سہیل احمد بٹ نے کہا کہ کی عوام ہمارے دلوں میں بستے ہیں ان کے مسائل ہمارے مسائل ہیں عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں عوام کے پیار محبت کا صلہ انھیں ان کی خدمت کر کے اتاریں گئے یوسی 1میں حاجی ناصر محمود ، چوہدری مبشر حسین ، حاجی عمران ظفر کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گئے انھوں نے کہا کے تھانہ کچری کی سیاست نہ ہم نے کبھی کی ہے اور نہ کریں گئے عوام کے جو بھی مسائل ہیں ان کی دہلیز پر ہی حل کرائیں گئے کرپشن مافیا گروپ عوام کو تھانہ کچری کے نام پر لوٹتا رہا بلدیاتی الیکشن میں عوام نے ان کرپٹ عناصر کو ان کا اصل چہرہ دکھا دیا ہے اگر اب بھی انھوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو عوام ان کا احتساب کرنا جانتے ہیں انھوں نے کہا کے ہم عوام خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور محاظ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں۔