آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت راولپنڈی میں اہم اجلاس ہوا ہے جس میں لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔
راولپنڈٰی: (یس اُردو) آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی بھی موجود تھے۔ آرمی چیف کو واقعہ کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں آرمی چیف کو دھماکے سے متعلق معلومات سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف کو بتایا گیا ہے کہ تمام انٹیلی جنس ایجنسیز کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ حملہ آوروں اور ان کے سہولت کاروں کو پکڑا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔