میاں محمد نواز شریف نے ہسپتال میں مریضوں کی خیریت دریافت کی ، ڈاکٹروں کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت
لاہور (یس اُردو) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ، میاں محمد نواز شریف نے ہسپتال میں مریضوں کے پاس جاکر ان کا حال پوچھا اور ان کو ملنے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ہہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے ۔