پیرس ……لاہور میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر پاکستان کے ساتھ یکجہتیکے لیے فرانس کا مشہور ایفل ٹاور پاکستانی رنگوں میں رنگ گیا۔
گذشتہ روز لاہور میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر جہاں ملک بھر میں ہر آنکھ اشکبار ہے وہیں عالمی سطح پر بھی اس اندوہناک سانحہ کی مذمت کی جارہی ہے۔فرانس کے دار الحکومت پیرس میں واقع ایفل ٹاور بھی لاہور واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان کے رنگوں میں رنگ گیا۔ایفل ٹاور کی لائٹ چند لمحوں کیلئے سوگ کے طور پر بند کی گئیں جس کے بعد اسے پاکستانی پرچم کے رنگوں سے دوبارہ روشن کردیا گیا۔سوشل میڈیا پر زیر بحث اس خبر پر بعض افراد کا یہ بھی خیال ہے کہ یہ 2007 میں منعقد ہونے والے رگبی ورلڈ کپ کی تصویر ہے جس کا لاہور واقعے سے کسی قسم کا تعلق نہیں۔