پیرس (عمیر بیگ) پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر نے سانحہ لاہور پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانی زندہ دلان لاہور کے اقبال پارک میں خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اس افسوس ناک واقعہ میں معصوم قیمتی جانوں پر شہادت پر شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں گزشتہ دنوں بھارتی راء کے سرکاری ایجنٹ کی گرفتاری پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔