سرائے عالمگیر( نمائندہ خصوصی) بیکن ایجوکیشن سسٹم سکول الشوکت کیمپس سرائے عالمگیر میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی مسز ولیم میکڈونلڈ اور چیئرمین بیکن ایجوکیشن سسٹم سرائے عالمگیرراجہ تصور شوکت آف بیسہ کلاں تھے اول ،دوئم ،سوئم آنے والے طلبا ء و طالبا ت میں انعامات اور شیلڈیں بھی تقسیم کیں اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی اس موقع پر مہمان خصوصی مسز ولیم میکڈونلڈ نے بیکن ایجوکیشن سکول سسٹم سرائے عالمگیر اور الشوکت کیمپس سرائے عالمگیر کی تعلیمی خدمات پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بیکن ایجوکیشن سسٹم سکول سرائے عالمگیر کے طلبا ء اور طالبات اور سکول سٹاف کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے تحصیل سرائے عالمگیر میں اپنا ایک نام پیدا کیا ہے اس موقع پر چیئرمین بیکن ایجوکیشن سسٹم سرائے عالمگیر راجہ تصور شوکت آف بیسہ کلاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا اور طالبات کی اچھی کارکردگی سٹاف کا اچھا ہونا ایک عملی ثبوت ہے اور مہمان خصوصی مسز ولیم میکڈونلڈ کی تیسری بار بیکن ایجوکیشن سسٹم سکول سرائے عالمگیر کا مہمان خصوصی بننا ہمارے لیے ایک اعزاز کی بات ہے جس پر میں ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں اور انشاء اللہ آئندہ بھی ہماری حوصلہ افزائی کرتی رہیں گی ۔تقریب تقسیم انعامات پوزیشن ہولڈر کے ساتھ حاضری پر ہم مبارک باد پیش کرتے ہیں اس بیکن ایجوکیشن سسٹم سکول سرائے عالمگیر کی تقریب میں ممتاز سماجی شخصیت حاجی اورنگزیب قریشی آف نوتھیہ قریشیاں کے علاوہ ممتاز تعلیمی و سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی ۔