counter easy hit

بے گناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔چوہدری عمران اشرف

Imran Ashraf

Imran Ashraf

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ممتازسیاسی شخصیت چیئرمین چوہدری عمران اشرف پسوال گجرنے سانحہ لاہورکی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہاکہ بے گناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ،ایسے عناصرکو انسان تو دورکی بات حیوان کہنابھی حیوانیت کی توہین ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم گلشن اقبال لاہورکے سانحہ میں جا ں بحق ہونے والوں کے ورثااور زخمیوں کے ساتھ برابرکے شریک ہیں ،اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردی کے واقعات کے پس پردہ ہاتھوں کو تلاش کرکے بے نقاب کیاجائے اور دہشتگردی کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔