counter easy hit

میگا اسکینڈل کو ہائی لائیٹ کرنے کے بعد خادم اعلیٰ پنجاب اور صوبائی گورنمنٹ خواب خرگوش سے ہوش آگیا

 rabbits dream

rabbits dream

گجرات (رپورٹ صغیر احمد قمر ) گجرات میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں KIٹریڈرز کمپنی کی طرف سے جعلی ادویات کا میگا سکینڈل سامنے آنے اور الیکڑو نکگ و پرنٹ میڈیا سمیت جماعت اسلامی گجرات کی طرف سے اس میگا اسکینڈل کو ہائی لائیٹ کرنے کے بعد خادم اعلیٰ پنجاب اور صوبائی گورنمنٹ خواب خرگوش سے ہوش آگیا وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس اسکینڈل کے حوالے سے کمیٹی بھی بنائی اور ساتھ ہی دوسرے اضلاع میں بھی اسی حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا ، وزیر اعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں سرکاری میڈیکل سٹوروں پر اچانک چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے صوبائی مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہفتہ کے روز تحصیل کوارٹر چیچہ وطنی سرکاری ہسپتالوں پر اچانک چھاپے مارے اور میڈیسن سٹورسیل کر کے ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ، اور سٹور پر پولیس اہلکار تعینات کر دیے ڈی سی او شیخو پورہ ارقم طارق اور اے سی ڈاکٹر رابعہ نے شیخو پورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال شہباز شریف مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال اور DHQٹراما سنتر کے میڈیسن سٹورون اور ڈسپنسریوں سمیت 6میڈیسن سٹور سیل کر کے ریکارڈ قبضہ میں لے لیا اور پولیس تعینات کر دی صفدر آباد کے ٹی ایچ کیوہسپتال کے سٹور کو اے سی ارشد بھدر ا ور ایم ایس ڈاکٹر عباس علی زیدی کی نگرانی میں سیل کر دیا گیا ڈی سی او ننکانہ صاحب کی ہدائیت پر ڈی ایس پی محمد نواز سیال نے ٹی ایچ کیو سانگلہ ہل سٹور سیل کر دیا اے سی مرید کے نے ٹی ایچ کیو مرید کے میں چھاپا مار کر ہسپتال کا تمام ریکارد قبضہ میں لیکر 3سٹور وں کو سیل کر دیا ہے عوامی اور سماجی حلقوں نے اس کاروائی کوانتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ادویات کے حوالے سے شفاف تحقیقات ہونی چاہئیے اور گذشتہ کئی سالوں سے سرکاری ہسپتالوں کو جعلی ادویات کمپنیوں اور ان کے سہولت کاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ، تا کہ آئندہ مستقبل میں معصوم پاکستانیوں کی جانوں کے ساتھ کوئی نہ کھیلے جماعت اسلامی پاکستان کی کرپشن فری پاکستان مہم پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے ، جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت اس مہم کاآغاز کرنے پر خراج تحسین کی مستحق ہے پاکستان کو کرپٹ اور بد عنوان افسران اور نام نہاد اشرافیہ سے پاک کرنے کیلئے ہر پاکستانی کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اسی میں ملک وقوم کی بقاء ہے