counter easy hit

سانحہ گلشن پارک میں معصوم جانوں کا ضیاع انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے،آغا شیراز ملک

 Malik Agha Sherzai

Malik Agha Sherzai

گجرات ( صغیر احمد قمر) سانحہ گلشن پارک میں معصوم جانوں کا ضیاع انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، یہ واقعہ قیامت صغراں سے کم نہیں معصوم جانوں کو قتل کرنے والے کا کسی مذہب سے درکار انسانیت سے بھی دور کا واسطہ نہیں ہے ، ان خیالات کا اظہار سابق پی ٹی آئی آرگنائزر یوسی 1آغا شیراز ملک اور سابق امیدوار برائے چیئرمین ملک ظہیر عامر نے سانحہ لاہور کے حوالے سے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد معصوم لوگوں کو بے گناہ قتل کر رہے ہیں جو کہ قا بل مذمت اقدام ہے ہم سانحہ گلشن پارک میں شہید ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس سانحہ میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحہ کے ذمہ داران کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت تمام پبلک مقامات سمیت عوام کی سیکورٹی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں