پیرس(عمیر بیگ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوام کو خوشحالی کا خواب دکھایا تھا اور شریف برادران ہی اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرینگے۔ مسائل اور بحران مسلم لیگ (ن) کو ورثے میں ملے ہیں اگر ماضی کے حکمرانوں نے مفادات سے بالاتر ہوکر سیاست کی ہوتی تو آج ہم تیز رفتاری سے ترقی کر رہے ہوتے۔ان خیالات کااظہار راجہ اشفاق صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے ایک میٹنگ میں صحافیوں سے کیا، انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کو مشکلات سے باہر نکال کر خوشحالی کی طرف گامزن کردیا ہے اور اس کے ثمرات بھی عوام تک منتقل ہوناشروع ہوگئے ہیں۔