پیرس (عمیر بیگ) را کے آفیسر کا معاملہ عالمی دنیا کے سامنے بھرپورانداز میں اٹھایاجائے، بلوچستان سے بھارتی ایجنسی کے آفیسر کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا ہے کہ ہندوستان اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے پاکستان میں اپنی ایجنسیوں کے ذریعے مداخلت کر کے پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے جو حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک ملاقات میں کیا ،انہوں نے کہا کہ بھارتی ہائی کمشنر کی طلبی اور رسمی احتجاج سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔را کے آفیسر کی گرفتاری کے معاملے کو عالمی دنیا کے سامنے بھرپورانداز میں اٹھایاجائے اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے