پیرس (عمیر بیگ)پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کی محافظ ہے۔بلاول بھٹو کے عمر کوٹ کے بعد رحیم یار خان میں خطاب سے تخت لاہور کی چولیں ہل گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عبدالستار ملک رہنما پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ(فرانس) نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے بلاول لاہور کی طرف رخ کر رہے ہیں حکمرانوں کی نیندیں حرام ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔