ہربنس پورہ کے رہائشی محسن ظفر کو سر میں شدید چوٹ لگنے کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
لاہور (یس اُردو) لاہور کے گلشن اقبال پارک خودکش حملے کے دو اور زخمی دم توڑ گئے ۔ مرنیوالوں کی مجموعی تعداد 74 ہوگئی ۔ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹائون میں واقع گلشن اقبال پارک میں اتوار کی شام خون کی ہولی کھیلی گئی ۔ خودکش حملہ میں ابتدائی طور پر 72 افراد لقمہ اجل بنے ۔ ۔دو روز موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دو اور نوجوان جان کی بازی ہار گئے ۔ چڑڑ پنڈ لاہور کا رہائشی 18 سالہ محسن ظفر دو روز بعد نجی ہسپتال میں چل بسا ۔ محسن کو سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں ۔ وہ دو روز سے آئی سی یو میں تھا ۔ اس دوران محسن کے دو آپریشن ہوئے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور قریباً 40 گھنٹے تک موت سے لڑتے لڑتے ہار گیا ۔ جناح ہسپتال میں زیر علاج حافظ آباد کا انس ایوب بھی زخموں کی تاب نہ لاسکا اور دم توڑ گیا ۔ گلشن اقبال پارک دھماکے سے دہشت گردوں نے کئی گھروں کے گلشن اجاڑ دئیے ، مرنیوالوں کی مجموعی تعداد 74 ہوگئی ۔