counter easy hit

سکیورٹی اداروں نے گلشن اقبال پارک میں دھماکے کے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا

Security network

Security network

سانحہ میں کالعدم تنظٰم کا پنجاب نیٹ ورک ملوث ، تحقیق کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ، حملہ آور کی تصویر یس اُردو پر آگئی
لاہور (یس اُردو) سیکورٹی اداروں کو گلشن اقبال پارک دھماکے میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ مل گیا ، تحقیقاتی ادارے مظفر گڑھ سے امیر معاویہ اور فیصل آباد سے ذیشان کی گرفتاری کو اہم قرار دے رہے ہیں ۔ ادھر محکمہ داخلہ پنجاب نے تحقیقات میں فوری پیش رفت کے لئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے سیکورٹی اداروں کو اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں ۔ یہ معلومات مظفر گڑھ سے امیر معاویہ اور فیصل آباد سے گرفتار کئے جانےوالے ذیشان سے ملی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سانحہ لاہور میں کالعدم تنظیم کا پنجاب نیٹ ورک ملوث ہے ۔ تحقیقاتی ادارے امیر معاویہ اور ذیشان کی گرفتاری کو اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں ۔ ادھر تحقیقات میں فوری پیش رفت اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے 5 ارکان پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ ان ارکان میں ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن ، 2 حساس اداروں کے ار کان ، متعلقہ ایس ایچ او اور انویسٹی گیشن آفیسر شامل ہوں گے جبکہ ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کمیٹی کی سربراہی کریں گے محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔