counter easy hit

نئی آٹو پالیسی ، پاک سوزوکی کمپنی کا 1 ارب ڈالر کی سرمایا کاری کرنے کا فیصلہ ترک

New auto policy

New auto policy

پاک سوزوکی کمپنی کے مطابق حکومت کی جانب سے حالیہ اعلان کردہ آٹو پالیسی میں پہلے سے کام کرنے والی کمپنیوں کے لیے کوئی مراعات نہیں دی گئی
کراچی (یس اُردو) نئی آٹو پالیسی سے ناراض پاک سوزوکی کمپنی نے 1 ارب ڈالر کی مزید سرمایا کاری کرنے کا فیصلہ ترک کر دیا ۔
پاک سوزوکی کمپنی ترجمان کے مطابق حکومت کی جانب سے حالیہ اعلان کردہ آٹو پالیسی میں ملک میں پہلے سے کام کرنے والی کمپنیوں کے لیے کوئی مراعات نہیں دی گئی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سرکارکے اس رویے کو دیکھتے ہوئے نہ صرف کمپنی نے آئندہ 3 سالوں میں 1 ارب ڈالر کی سرمایا کاری کرنے کے فیصلے کو ترک کر دیا بلکہ نئے ماڈلز کی مارکیٹ میں انٹری بھی منسوخ کر دی ہے ۔انڈسٹری ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں 50 فیصد سے زائد مارکیٹ شیئر رکھنے والی کمپنی پاک سوزو کی کے اس اقدام سے آٹو پارٹس انڈسٹری بھی شدید متاثر ہو گی