سانحہ گلشن اقبال کے بعد دھشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی آ گئی۔ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 بڑے دہشت گرد مارے گئے۔ ایک ہفتے میں 10 دہشت گردوں کا صفایا کیا گیا۔
لاہور: (یس اُردو) سانحہ گلشن اقبال کے بعد وزیر اعظم میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خصوصی ہدایات پر دھشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران انتہائی مطلوب 5 دہشت گرد مظفر گڑھ اور راجن پور میں مارے گئے۔ صوبے کے مختلف حصوں میں آپریشن میں تیزی آ گئی۔ حساس اداروں ، پولیس اور سی ٹی ڈی نے انٹیلی جینس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیئے۔ ایک ہفتے کے دوران جنوبی پنجاب میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ ایک ماہ میں مارے جانے والے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی کل تعداد 30 ہو گئی۔ ایک ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں 67 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ مارے جانے والے دہشت گرد مختلف دھشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔ لاہور اور گردونواح میں مشترکہ آپریشن کے دوران 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لئے جانے والے افراد کو تفتیش کے لئے نا معلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا۔