counter easy hit

بحریہ فاؤنڈیشن سکول کالج کھاریاں کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقدہوئی

Navy School Foundation

Navy School Foundation

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)بحریہ فاؤنڈیشن سکول کالج کھاریاں کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقدہوئی،مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہرتھے ،اپنے خطاب میں انہوں نے تعلیمی میدان میں بحریہ فاؤنڈیشن کالج کی پرنسپل اور سٹاف کی کاوشوں کو سراہا ، اور سکول کے سیکورٹی انتظامات کی تعریف کی،پاکستان نیوی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیفٹینٹ کمانڈرنے تقریب کی صدارت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ والدین کے علم دوستی کی تعریف کی،پرنسپل مسزنائلہ طارق نے اپنے استقبالیہ خطاب میں والدین اور معزز مہمانوں کا شکریہ اداکیااور سکول کامختصر تعارف کراتے ہوئے بتایاکہ بحریہ سکول پاک بحریہ کا ایک ضمنی ادارہ ہے،جو فیڈرل بورڈاسلام آباد کے ساتھ الحاق شدہ ہے،اورالحمدوللہ سوفیصدنتائج دے رہاہے ،بحریہ سکول سسٹم کے نیٹ ورک کے زیراہتمام 80کے قریب ادارے پچیس ہزار سے زائدطلباء ،طالبات جدیدسائنسی علوم کے ساتھ ساتھ دینی اور اخلاقی تعلیم حاصل کررہے ہیں،مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنرمیاں اقبال مظہرنے بچوں کی ذہنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اور ان کی تربیت پربھی زوردیااوربتایاکہ بحریہ سکول جیسے ادارے پاکستان بھرمیں تعلیم وتربیت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،انہوں نے والدین پربھی زوردیاکہ وہ اپنے بچوں کے بہترمستقبل کیلئے سرتوڑ کوشش کریں اور ان کے تعلیمی اخراجات خوش دلی سے برداشت کرکے ان کی تربیت اور نگہداشت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں،تقسیم انعامات سے پہلے طلباء طالبات نے والدین اور معززمہمانوں کے سامنے ٹیبلو،ڈرامے اور ملی نغمے پیش کرکے دادوصول کی،آخرمیں مہمان خصوصی اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر،مہمان اعزازصدرسٹیزن ویلفیئرٹرسٹ کھاریاں چوہدری بشارت احمدایڈووکیٹ اور دی انٹلیکٹ کھاریاں کے چیئرمین محمد طارق امام نے بچوں میں انعامات اور میڈلزتقسیم کئے اور بچوں کے مستقبل کیلئے نیک خیالات کا اظہارکیا،والدین اور معززین نے بچوں کی بہترین کارکردگی پراطمینان کا اظہارکیا،اور بحریہ سکول کی ضلع گجرات کے تعلیمی اداروں میں نمایاں پوزیشن کیلئے تمام سٹاف کی محنت اور ذاتی دلچسپی پراطمینان کا اظہارکیا،یادرہے کہ بحریہ فاؤنڈیشن میں داخلے جاری ہیں اور نئی کلاسزکا آغاز4اپریل 2016سے شروع ہوگا۔