لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی راہنماء مہرمحمدحفیظ پندرہ روزہ دورہ کراچی مکمل کرکے لالہ موسیٰ واپس پہنچ گئے،دورہ کے دوران انہوں نے اپنے عزیزواقارب کی شادیوں میں شرکت کی،دریں اثناء انہوں نے حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ ۔سیدیوسف شاہ غازی،حاجی غائب شاہ کے مزارات پرحاضری دی،انہوں نے مولاناشاہ احمدنورانی کی آخری آرامگاہ پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ، ؒ محترمہ فاطمہ جناح ؒ ،قائدملت لیاقت علی خان،بیگم رعنالیاقت علی خان ،سردارعبدالرب نشتر ؒ ،نورالامین کے مزارات پرفاتحہ خوانی کی،انہوں نے مزارقائدپر قائم میوزیم میں قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے زیراستعمال رہنے والی گاڑیوں،فرنیچر،کپڑوں کو گہری دلچسپی سے دیکھا،انہوں نے اپنے دیرینہ دوست اور مسلم لیگی راہنماء حاجی امیرحسن خان اور ان کے بیٹے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں محمدخان سے خصوصی ملاقاتیں کی،مہرمحمدحفیظ نے پیپلزپارٹی کے راہنماؤں اور کارکنوں نجمی عالم۔اخترخان جدون ،اسپین گل اور کئی سرگرم کارکنوں سے ملاقاتیں کی،مذکورہ راہنماؤں نے لالہ موسیٰ میں پیپلزپارٹی کی کامیابی پرمہرمحمدحفیظ کو مبارکباددی۔