لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)کھاریاں بار ایسوسی ایشن کاتعزیتی و مذمتی اجلاس زیر صدارت صدر بار چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ آف شیخو چک منعقد ہوا جس میں وکلا ء نے لاہور گلشن پارک دھماکے میں شہید ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو دہشت گردی کا گڑھ بنانے والے ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،پاکستان میں را کی مداخلت کی روک تھام کیلئے حکومت وقت اور حساس ادارے اپنا مثبت کردار ادا کریں ،وکلاء برادری اس نازک گھڑی میں پوری قوم کے شانہ بشانہ ہے اور آج پورے پاکستان میں تعزیتی اجلاس اور شہدا ء کے ساتھ اظہار ہمدری کیا جا رہا ہے ،حکمران صرف اپنی حفاطت نہ کریں بلکہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے کا فریضہ بھی سر انجام دیں ،بار کے اجلاس سے سیکرٹری بار چوہدری محبوب علی ایڈووکیٹ ،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،چوہدری محفوظ سرفراگل ایڈووکیٹ،شہزاد منور اعوان ایڈووکیٹ،چوہدری محمد اسماعیل ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی کظاب کیا بعد ازاں کھاریاں بار روم سے احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔