سرائے عالمگیر(بیوروچیف)پڑ ھا لکھا پنجاب کے نعرے کی تکمیل کے لیے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کستیلہ کو ہائی سکول کا درجہ دیا جائے ،عوامی مطالبہ ،تفصیل کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی علاقہ کستیلہ میں ہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے گو رنمنٹ گرلز پرائمری سکول کستیلہ کی بچیاں پیدل چل کرکھمبی آتی ہیں جس کی وجہ سے ان کا قیمتی وقت بھی ضائع ہوتا ہے اور ان کو دقت بھی پیش آتی ہے باوجود اس کے گاؤں میں سکول موجود ہے جس کے سٹاف کی تعداد 5ہے ،سٹوڈنٹ کی تعداد 300اور رقبہ 7کنال اور 6مرلے ہے لیکن پرائمری سکول کا درجہ ہے اہل علاقہ نے منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے پرائمری سے ہائی سکول کا درجہ دیاجائے تاکہ گاؤں کی بچیاں آسانی سے گاؤں میں پڑھ سکیں اور پیدل چلنے میں ان کا جو قیمتی وقت ضائع ہوتاہے وہ بھی بچ سکے۔