سرائے عالمگیر(بیوروچیف)پاکستان ہمارا ملک ہے اس کی حفاظت جان سے زیادہ پیاری ہے سانحہ گلشن اقبال پارک بزدلا نہ کاروائی ،ذمہ دار جلدانجام کو پہنچیں گے ان خیالات کا اظہار جنرل کونسلر واڈ 6 ذکا محی الدین ڈار نے اپنے میں بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہو رملک دشمنوں کی اس کاروائی کی بھرپور مذمت کر تے ہیں ، پوری دنیاپاکستانی قوم کی جرات و بہادری کو اچھی طرح جانتی ہے ان کو ایسے بزدلانہ حملوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، دہشت گردوں کی گھٹیا حرکتوں سے پاکستانی قوم مرغوب ہونے والی نہیں انشااللہ بہت جلد دشمن کے منی عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، انہوں نے کہاکہ ہم غم کی اس گھڑی میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی سانحہ لاہور کے زمہ داران مجر مان کیفر کردار تک پہنچیں گے