سرائے عالمگیر(بیوروچیف) کسی عہدے کی بھوک ہے نہ نمودونمائش کا شوق ، ہرایک کا اخترام مگر صحافت کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں تحصیل پریس کلب تاحال ٖغیر فعال ہے تمام سینئر صحافیوں سرپرست اعلیٰ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر راجہ محمد انور کی قیادت میں متحد ہیں وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہوگا غلط فہمیوں کو ہوا دینے والے اوقات میں رہیں ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی حمید چوہدری اور صغیر راٹھور نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پریس کلب پڑھے لکھے اور عوامی و علاقائی مسائل سے باخبر لوگوں کے ایک پلیٹ فارم پر متحد لوگوں کے ملاپ کا نام ہے دیہاڑی داروں کے اکٹھ کو پریس کلب کا نام دینا صحافت کی توہین ہے انہوں نے کہاکہ سرپرست اعلی راجہ محمد انور ایک زمانہ شناس اور باصلاحیت شخصیت کا نام ہیہم نے ان کی زیر قیادت ہمیشہ ذاتی مفاد سے ہٹ کر خبر سے قبر تک صرف سچ کے اصول کی پیروی کی ہے اور انشااللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گیاس موقع پر سینئر صحافیوں مرزا شاہد انجم ،چوہدری محمد افضل لیڈر ،حمید چوہدری ، مرزا وسیم،ذوالفقار احمد ذلفی ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر امجد دانیال تبسم ،محمد اسماعیل چوہدری ،حیدر صفدر ہاشمی ،چوہدری محمد آصف ،چوہدری توقیر حسین ،چوہدری زبیر حسن بھی موجود تھے