counter easy hit

سانحہ لاہور پنجاب حکومت کی نااہلی قرار دیاہے :زاہد ہاشمی

 Zahid Hashmi

Zahid Hashmi

پیرس(عمیر بیگ)سانحہ لاہور پنجاب حکومت کی نااہلی قرار دیاہے۔ن لیگی حکمران عوام کی جان ومال کے تحفظ میں قطعی طور پر ناکام ہو چکے ہیں، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر زاہد ہاشمی نے ایک خصوصی ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لو گوں کا جان سے ہاتھ دھو بیٹھنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے نعرے خالی دعو ؤں اور جھو ٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں۔ سانحہ لاہور کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے عدالتی کمیشن قائم ہونا چاہئے۔