counter easy hit

کرک :ماری پٹرولیم نے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا

Kirk: Mari

Kirk: Mari

ابتدائی طور پر کنویں سے 1425 بیرل خام تیل اور ایک اعشاریہ ایک آٹھ ملین مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل ہو رہی ہے
کرک (یس اُردو) ماری پٹرولیم نے ضلع کرک میں واقع بلاک سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ۔ کمپنی کے جاری اعلامیئے کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع کرک میں واقع فیلڈ پر 5 ہزار 900 میٹری گہری کھدائی کے بعد تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے ۔ کنویں سے ابتدائی طور پر 1425 بیرل خام تیل اور 1٫18 ملین مکعب فیٹ گیس یومیہ حاصل ہو رہی ہے ۔ ماہرین کا کہنا کہ تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد ات پر انحصار کم ہوگا جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی