counter easy hit

سانحہ گلشن پارک لاہور میں درجنوں معصوم لوگوں کی جانوں کا ضیاع انتہائی دلخراش اور افسوس ناک واقعہ ہے،سید شاہد عباس شاہ

Syed Shahid Abbas

Syed Shahid Abbas

گجرات ( صغیر احمد قمر ) سانحہ گلشن پارک لاہور میں درجنوں معصوم لوگوں کی جانوں کا ضیاع انتہائی دلخراش اور افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار سابق ناظم یوسی معین الدین پور و ق لیگی رہنما سید شاہد عباس شاہ نے اپنے ٹیلی فونک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے جان وامال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم ضرب عضب شروع کرنے اور دہشت گردی کے خلاف تاریخ سازقربانیاں دینے پر افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زیر حراست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں حکومت وقت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ گلشن پارک کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے سید شاہد عباس شاہ نے کہا کہ ہم سانحہ گلشن پارک کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس ارض پاک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے محفوظ رکھے ( آمین )