counter easy hit

عوامی شکایات پر انچارج پاسپورٹ آفس ننکانہ کا تبادلہ

Charge exchange

Charge exchange

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)عوامی شکایات پر انچارج پاسپورٹ آفس ننکانہ کا تبادلہ ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر انچارج پاسپورٹ آفس ننکانہ عادل بشیر کا تبادلہ ڈ ائیکڑیٹ لاہورکردیا جبکہ محمد عرفان کو انچارج پاسپورٹ آفس ننکانہ لگا دیا گیا یادرہے کہ ایک عرصہ سے ضلع ننکانہ کے لوگوں کو ذلیل و رسوا کرنا اس کا مشغلا بن گیا تھا اور اس کی سرپرستی میں ٹاؤٹ مافیا کا راج تھا اس کی کرپشن کے بارے میں قومی اخبارات میں کئی بار خبروں کی اشاعت بھی کی گئی تھی جس پر گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر اخلاق احمد قریشی نے نوٹس لیتے ہوئے اس کا فوری تبادلہ لاہور ڈائیکڑیٹ کردیا جبکہ محمد عرفان کو انچارج پاسپورٹ آفس ننکانہ لگا دیاشہریوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو تبادلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیاہے۔