counter easy hit

ریسکیو 1122ننکانہ صاحب ااہلکاروں کی ذہنی اور جسمانی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد

Rescue 1122

Rescue 1122

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)ریسکیو 1122ننکانہ صاحب ااہلکاروں کی ذہنی اور جسمانی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122ننکانہ صاحب میں تعینات اہلکاروں کی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے فٹنس ٹیسٹ اور نالج ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ریسکیو اہلکاروں نے مانانوالہ روڈ پر ایک میل دوڑ میں حصہ لیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ننکانہ محمد اکرم پنوارنے صحافیوں کو بتایا کہ ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی اہلکاروں کی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے دوڑ کو منعقد کیا گیا تاکہ ریسکیواہلکار ہر لحاظ سے فٹ رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کو بہتر انداز میں ڈیل کر سکیں۔