counter easy hit

سانحہ گلشن اقبال پارک دہشت گردی کی بدترین کارروائی ہے :زاہد اقبال خان

Zahid Iqbal Khan

Zahid Iqbal Khan

پیرس (عمیر بیگ)سانحہ گلشن اقبال پارک دہشتگردی کی بدترین کارروائی اور دشمن کی انتہائی بزدلانہ حرکت ہے، معصوم اور بے گناہ افراد کی زندگیوں سے کھیلنے والے انسانیت کے نام پر بدنما داغ ہیں ’پوری قوم اس سانحے پر سوگ کے عالم میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے ایک خصوصی ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ قوم کو مل کر دہشتگردی کے خاتمے میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا۔