counter easy hit

’ عوامی سفیر‘‘ ’’سفیر پاکستان‘‘غالب اقبال نے تھوڑے عرصہ میں وہ کام کر دیکھائے ہیں جو اس سے قبل کسی سفیر کو توفیق نہیں ہوئی،قاری فاروق احمد فاروقی

Qari Farooq

Qari Farooq

پیرس(یس اُردو)’’ عوامی سفیر‘‘ ’’سفیر پاکستان‘‘غالب اقبال نے تھوڑے عرصہ میں وہ کام کر دیکھائے ہیں جو اس سے قبل کسی سفیر کو توفیق نہیں ہوئی، حقیقی معنوں میں مسٹر غالب اقبال ایک قابل انسان کے ساتھ ساتھ بہترین دوست بھی ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل تمام سفیر پاکستان ہفتہ اور اتوار کو چُھٹی کرتے تھے جبکہ عام دنوں میں اگر کسی پاکستانی کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتا تو اس کو سپیشل چُھٹی کر کے کام کروانا پڑتا تھا ، مسٹرع غالب اقال نے اس روائت کو توڑا اور ہفتہ کے دن بھی وہ عام دنوں کی طرح کام کرتے ہیں یہ بات تمام پاکستانیوں کیلئے خوش آئند ہے، حالانکہ دوسرے سفیر پاکستان خود فرماتے تھے کہ ہفتہ اور اتوار کو کوئی کام نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے اپنی فیملی کو ٹائم دینا ہوتا تھا ، لہذا یہ سہولت پاکستانیوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ایماندار اور بنیادی مسائل کو سمجھنے اور انہیں فوری حل کرنے والے سفیر ہمارے سر کا تاج ہیں اور ہم ان کی اس ایمانداری اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتے ہیں۔