وزارت خارجہ کی جانب سے ایرانی سرزمین سے پاکستان میں را کی دہشتگردیوں کے حوالے سے تمام تفصیلات سے سفیر کو آگاہ کر دیا گیا
اسلام آباد (یس اُردو) ایرانی سرزمین سے را کی سرگرمیاں ، پاکستان نے ایران سے کلبھوشن یادیو کی ساتھی کی حوالگی اور تخریب کاری کی سرگرمیوں کا تمام ڈیٹا مانگ لیا ۔ ایران کی سر زمین سے راء کی پاکستان میں دہشتگردی ، پاکستان نے مطالبات کی فہرست ایران کو تھما دی ۔ کلبھوشن یادیو کے ساتھی کی حوالگی ، را ء نیٹ ورک سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ ۔ ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کے ذریعے بھیجے گئے ریفرنس میں حکومت پاکستان نےمطالبہ کیا ہے کلبھوشن یادو کے ساتھی راکیش عرف رضوان کو پاکستان کے حوالے کیا جائے ۔ کلبھوشن اور راکیش کہاں کہاں گئے ، کس سے ملتے رہے مکمل تفصیلات دی جائیں ۔ ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران میں دونوں بھارتی جاسوسوں کے کاروبار کی نوعیت سے بھی آگاہ کیا جائے ۔ دو صفحات پر مشتمل ریفرنس میں ایران کو بتایا گیا کہ کلبھوشن یادیو کی چا بہار میں ابر ریشم مال پر جیولری کی دکان تھی جس کانمبر 709 ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے بلوچستان میں مداخلت سے انکار کیا مگر یادیو کی گرفتاری ناقبل تردید ثبوت ہے ۔ توقع ہے ایران پاکستان مخالف سرگرمیوں کا سخت نوٹس لے کر انہیں بند کرائے گا ۔