counter easy hit

دھرنے روکنے کیلئے کنٹینر پالیسی ناکام، کروڑں کا سامان جل گیا، کشمیر تا افغانستان سپلائی متاثر

Kashmir to Afghanistan

Kashmir to Afghanistan

کشمیر سے افغانستان تک متعدد اشیا کی سپلائی متاثر رہی ، سرکاری اداروں کا نظام بھی معطل رہا
اسلام آباد (یس اُردو) شہر اقتدار میں 4 دنوں کے دھرنے ملکی معیشت کو ڈیڑھ ارب روپے کا ٹیکہ لگا دیا ۔ دوسری طرف ڈی چوک میں دھرنے کے باعث معطل رہنے والی موبائل سروسز کے باعث قومی خزانے کو پانچ کروڑ چوبیس لاکھ روپے کا نقصان ہوا ۔ شہر اقتدار میں دھرنے نے معیشت کو گہرے زخم لگائے ۔ 4 دن میں ملکی معیشت کو کم از کم ڈیڑھ ارب روپے کا ٹیکہ لگا ۔ کشمیر سے افغانستان تک مختلف اشیا کی سپلائی متاثر رہی ۔ ڈیڑھ ہزار ٹرکوں اور ٹریلرز کا پہیہ رکا رہا ۔ نظام زندگی منجمد ہونے سے سرکاری اداروں کا نظام اور کام بھی مفلوج رہا ۔ ادھر جڑواں شہروں میں موبائل فون کی چار روزہ بندش نے بھی معیشت کو خاصا نقصان پہنچایا ۔ فون سروس معطل رہنے کے باعث قومی خزانے کو 5 کروڑ 24 لاکھ روپے کا خسارہ ہوا ۔ فون کالز پر ٹیکس کی مد میں حکومت کو 3 دنوں میں پانچ کروڑ سے زائد آمدن ہونا تھی ۔