موسیٰ خیل میں دو افراد آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس کر جاں بحق ، دکی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص مارا گیا
دکی (یس اُردو) دکی اور موسیٰ خیل کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے اور چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ موسیٰ خیل کے علاقے میں واقع حاجی جلات خان کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگ گئی ۔ آگ کی زد میں آکر دو افراد شہباز اور دانیال بری طرح جلھس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گئے ۔ آگ کی وجہ سے گھر کو بھی نقصان پہنچا ، دوسری جانب دکی کے علاقے ناصر آباد میں ایک گھر کی چھت گرنے سے نظر محمد جاں بحق ہوا جس کی لاش اہل علاقہ نے ملبے کے نیچے سے نکالی