counter easy hit

صاف ستھرا پانی مہیا کرنا محکمہ پبلک ہیلتھ کی ذمہ داری ہے،جاوید پرواز

Javid flight

Javid flight

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس )صاف ستھرا پانی مہیا کرنا محکمہ پبلک ہیلتھ کی ذمہ داری ہے ،بچھائے جانیوالے پائپ انجینئرنگ یونیورسٹی سے منظور شدہ ہیں جاوید پرواز۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا پروگرام برائے صاف پانی سکیم جو 23کروڑ روپے کی لاگت سے ننکانہ صاحب میں شروع ہے اور تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے بہت جلد شہریوں کو صاف ستھرا پانی مہیا کردیا جائیگاایکسئین پبلک ہیلتھ جاوید پرواز نے کہا کہ صاف اور صحت افزاء پانی کے حصول کیلئے ننکانہ صاحب سے 15کلو میٹر دور اپر گوگیرہ چندر کوٹ نہر پر 14عدد ٹیوب ویل نصب کردیے گئے ہیں اور بجلی کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے تین یا چار دن بعد دو عدد ٹیوب ویل چلا کر پائپوں کی ٹیسٹنگ کا کام شروع ہو جائیگا جس سے پتہ چلے گا کہ پائپوں میں کہیں لیکج تو نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تمام کام پی سی 1اور ڈرائنگ پر فوکس رکھ کر کیا ہے محکمہ نے با لترتیب پانی کے پریشر کو مد نظر رکھتے ہوئے 20,18,16,10,6,4,3انچیز کے پائپ بچھائے ہیں چونکہ ہم نے ڈرائنگ کے حساب سے پائپ بچھائے ہیں وہ تمام ہیلتھ اور انجینئرنگ یونیورسٹی سے منظور شدہ کمپنی کے ہیں اس پائپ کی منظوری سیکرٹری پبلک ہیلتھ نے چیک کرنے کے بعد دی ہے پچھلے دنوں قومی اخبارات میں خبروں کی اشاعت کے رد عمل کی وضاحت کر تے ہوئے کہا کہ ہم نے پانی کا یہ منصوبہ اگلے 30سال یعنی 2045ء تک کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا ہے ہماری یہ بھی ذمہ داری ہے کہ واٹر لائن پائپ منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق ہو اور اس کا پانی ہر گھر کو با آسانی اور تواتر کے ساتھ دستیاب ہوبچھائے جانیوالے پائپ کا رنگ سیاہ نہیں گرے ہے۔