گجرات (سٹاف رپورٹر)حق سچ کا ساتھ دینے اور مظلوم کو انصاف فراہم کرنے پر ہم آزاد عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، الیاس بٹ ، سید اشتیاق الحق ،تنویر بٹ ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال تھانہ گلیانہ کے علاقہ میں پولیس ملازمین نے ایک بے گناہ شہری کو گرفتار کرلیا ، اور اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتارہا ، اور مقتول افتخار بٹ پولیس گردی کی وجہ سے اپنی زندگی کی بازی ہار کر مالک حقیقی سے جاملا ۔جس کا کیس مقتول کے لواحقین نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کیا ہوا تھا ،جس کا فیصلہ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے پولیس ملازمین انسپکٹر میاں توصیف ، سب انسپکٹر ساجد قریشی ، انسپکٹر منیر عباس ، سب انسپکٹر مشتاق ، انسپکٹر ریاض ، محرر تھانہ گلیانہ طارق کے خلاف ایف آئی آر کا حکم دے دیا گیا ، اس موقع پر لواحقین نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پورا یقین تھا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ، ہمیں انصاف ملے گا۔