پیرس(عمیر بیگ)کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر خوشی کے شادیانے بجانے والے اب پنجاب میں رینجرز کے آپریشن کی حدود متعین کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آپریشن کے نتیجے میں لیگی سرکار کے بہت سے کارنامے سامنے آئیں گے جس کے بعد وہ بھاگ نہیں سکیں گے