پیرس(عمیر بیگ)ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے اخراجات سر کاری خزانے سے پورے کر نے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما عاطف مجاہد نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان ہمیشہ حکومت کو عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کامشورہ دیتے ہیں۔تحریک انصاف خیبرپختونخوامیں سرکاری خزانے سے عوام دوست اور فلاحی اقدامات کررہی ہے ،یہ پی پی کا پرانا وتیر ہ ہے کہ وہ عوام کے پیسے کو بے دردی سے استعمال کرنے کو اپنا حق سمجھتی ہے ، پیپلزپارٹی عوام کی کمائی اور پیسے کا غلط استعمال بند کرکے حقیقی ذمہ داریو ں کا احساس کرے