پیرس(عمیر بیگ)آئندہ سانحات سے بچنے کیلئے پنجاب سمیت ملک بھرسے انتہاپسندی کا خاتمہ کیا جائے، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک کے کونے کونے سے انتہاپسندی کی جڑیں ختم کی جائیں تاکہ آئندہ سانحات سے بچا جاسکے ، گلشن اقبال پارک کا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا جس میں معصوم اور بے گناہ انسانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عسکری و سیاسی قیادت کو ایک مشترکہ حکمت عملی اپنانی ہوگی،انتہاپسندی ناسور بن چکی ہے ،جس کا خاتمہ کیے بغیر ملک میں امن کے قیام کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔