قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کیلئے سپیشل ٹاسک فورس قائم ، ونگ میں کام کرنیوالے دہشتگردوں کی نشاندہی ہوگئی
کراچی (یس اُردو) کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کے 6 ونگ ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے ہیں ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کیلئے سپیشل ٹاسک فورس بھی قائم کرلی گئی ہے ۔ کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے چھ ونگز ایک مرتبہ پھر سرگرم ہونے کیلئے پر تول رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تحریک طالبان نے پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو نشانہ بنانے کیلئے سپیشل ٹاسک فورس قائم کی ہے ۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے 6 ونگز مختلف کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔ ہر ونگ کا کام الگ ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سراغ لگالیا ہے ۔ ونگز میں کام کرنےو الے دہشت گردوں کی نشاندہی بھی ہوچکی ہے جبکہ کچھ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش میں اہم انکشافات بھی سامنے آئے ہیں جن کی نشاندہی پر کارروائیاں بھی جاری ہیں ۔